کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکے

پاکستان میں کوئٹہ اور پشاور میں سکیورٹی فورسز پر دو مختلف حملوں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

جناح روڈ کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے
جناح روڈ کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنیہ دھماکا کوئٹہ کے جناح روڈ پر سائنس کالج چوک میں اس وقت ہوا جب ایف سی کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا
جناح روڈ کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
جناح روڈ کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ایک بس، کئی رکشے، سائیکل اورگاڑیوں کو نقصان پہنچا
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور بم سائیکل میں نصب تھا۔
،تصویر کا کیپشنبم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور بم سائیکل میں نصب تھا۔
سربند پشاور
،تصویر کا کیپشنپشاور میں قبائلی علاقے کی سرحد کے قریب جمعہ کو پولیس پر ہونے والے ایک مبینہ خود کش حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔
دھماکہ پشاور کے مضافاتی علاقے سربند کے بٹاتل بازار میں ہوا۔مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشندھماکہ پشاور کے مضافاتی علاقے سربند کے بٹاتل بازار میں ہوا۔مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پشاور سربند
،تصویر کا کیپشنزخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی گئی۔
پشاور سربند
،تصویر کا کیپشنپشاور پولیس کے مطابق دھماکے میں چار پولیس اہل کاروں کو معمولی زخم آئے۔
پشاور سربند
،تصویر کا کیپشنماضی میں بھی سربند شدت پسندوں کے نشانہ پر رہا۔ سربند پولیس چوکی پر شدت پسندوں کی طرف سے کئی بار رات کی تاریکی میں راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔