لائن آف کنٹرول پر صورتحال بہتر ہوئی ہے: پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے مطابق لائن 24 دسمبر کے بعد لائن آف کنٹرول پر حالات بہتر ہوئے
،تصویر کا کیپشن پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی چیف کا بیان افسوسناک ہے بھارتی چیف کا بیان افسوسناک ہے24 دسمبر کی ملاقات کے بعد حالات بہتر ہوئے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دسمبر 2013 میں پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے بعد لائن آف کنٹرول پر صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔

پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان زمینی حقائق کے برعکس ہے۔

پاکستانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل طور پر پاسداری کرتا ہے۔ اس قسم کے الزامات اور اشتعال انگیز بیانات افسوسناک اور امن کے عمل کے خلاف ہیں۔

اس سے قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بکرام سنگھ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے کوئی خلاف ورزی کی تو بھارت اس کے جواب میں ویسا ہی اقدام اٹھائے گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے سالانہ دن کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، بھارتی آرمی چیف نے انکشاف کیا کہ حالیہ فوجی کاروائی میں پاکستان کے 10 فوجی مارے گئے ہیں۔

’اگر اصولوں کو توڑا جاتا ہے تو پھر یقیناً ہم بھی اصولوں پر کاربند نھیں رہ سکتے بلکہ ہم بھی اصولوں کو توڑیں گے۔‘

پیر کے روز پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مبینہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ انھوں نے ڈی جی ایم او ونود بھاٹیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے اس معاملے پر پات کریں۔

بکرام سنگھ
،تصویر کا کیپشنبھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم مناسب جواب دیں گے اگر دراندازی کی کوشش کی گئی

بکرام سنگھ نے کہا کہ پیر کے روز بھارتی فوجی دستوں نے ان تین دہشت گردوں کا پتہ لگایا تھا جو بھارت کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔