آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
Earthquake# پاکستان میں زلزلہ: مختلف علاقوں میں تباہی کے مناظر
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت پاکستان کے شمالی علاقوں میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ سٹیٹس جیولاجیکل سروے اور پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کا مرکز پنجاب کے شہر جہلم سے 5 کلومیٹر دور تھا۔ لاہور میں جھٹکے محسوس ہوئے تو لوگ عمارتوں سے باہر آگئے۔
یہ میرپور میں ایک گاڑئوں کے شو روم کا منظر ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’فوج کے سربراہ نے سول انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے کے لیے امدادی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ فضائی اور طبی سہولیات سے لیس فوجی دستوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔‘
این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ اتنا بڑا بحران نہیں ہے کہ ان کے ادارے کو رضاکاروں کی ضرورت پیش آئے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی تجزیے میں بتایا گیا کہ منگل کو آنے والا زلزلہ جہلم تھرسٹ فالٹ میں آیا ہے۔
زلزلے کے مرکز سے قریب ترین فالٹ دِل جابہ تھرسٹ فالٹ اور روات فالٹ ہیں جو کہ ایک دوسرے کے متوازی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ماہرین نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی شدت کے مزید آفٹر شاکس کے بارے میں خبردار کیا ہے۔