#Ideas2018: جنگی ساز و سامان کی نمائش میں خواتین کی دلچسپی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہEPA

دفاعی ساز و سامان کے سٹالز پر مختلف ہتھیار خواتین کی توجہ کا مرکز رہے۔

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہEPA

پاکستان کا محکمہ دفاع اور دفاعی پیداوار کے ادارے 2000 سے اس بین الاقوامی نمائش انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ نمائش ہر دو سال کے بعد منعقد کی جاتی ہے، صرف 2010 میں سیلاب کے باعث اس کو موخر کردیا گیا تھا جس کے بعد اس کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہEPA

اس دفاعی نمائش کے پہلے سال صرف 15 ممالک کی کمپنیوں نے شرکت کی تھی، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا اور رواں سال 50 ممالک کی 500 کے قریب کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہEPA

یہ نمائش تین سے چار روز تک جاری رہتی ہے جس کی سکیورٹی کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔ نمائش کا ایک دن عام شہریوں کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہEPA

اس برس نمائش میں 50 ممالک کے اداروں اور کمپنیوں نے فضائی، برّی اور بحری دفاعی ساز و سامان جن میں لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز، ٹینک، آبدوز، چھوٹے ہتھیار، میزائل، ڈرونز کے ساتھ جدید دفاعی مواصلاتی سامان نمائش کے لیے پیش کیا ہے

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان دنیا کے 32 ممالک کو دفاعی ساز و سامان فروخت کرتا ہے، جن میں سری لنکا، عرب ریاستوں کے علاوہ افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہEPA

محکمہ دفاعی پیداوار کے مطابق گذشتہ دو برسوں سے نئی منڈیاں تلاش کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی دفاعی نمائش اس میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہReuters

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہReuters

عالمی نمائش میں متعدد نجی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کرتی ہیں، جن میں زیادہ تر مواصلاتی نظام وغیرہ شامل ہوتے ہیں

آئیڈیاز 2018

،تصویر کا ذریعہReuters

اس نمائش میں ماہرین اور شہریوں کو جدید اسلحے اور جنگی جہازوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔