BBCShe#: ’انجان مرد سے دوستی نہیں کرنی لیکن انجان مرد سے شادی کر لو‘

،ویڈیو کیپشن’انجان مرد سے دوستی نہیں کرنی لیکن انجان مرد سے شادی کر لو‘

بی بی سی دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے اپنی آوازیں بلند کرنے والوں کی کہانیاں آپ تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔ اب اپنی نئی سیریز #BBCShe کے ساتھ ہم پاکستان کے طول و عرض میں رہتی خواتین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر اپنی رائے دے سکیں اور ہمیں یہ بتائیں کہ خواتین کیا دیکھنا، پڑھنا اور سننا چاہتی ہیں۔

BBCShe# کی ٹیم نے سیریز کے آخری حصے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طالبات نے سٹیریو ٹائپ اور خواتین پر اعتراضات جیسے مسائل پر بات کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے معاشرے میں خواتین کے مقام اور خواتین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے جڑی مختلف بری باتوں کی جانب بھی اشارہ کیا۔