BBCShe#: لاڑکانہ کی لڑکیاں کن موضوعات پر بات کرنا چاہتی ہیں؟

،ویڈیو کیپشنBBCShe#: لاڑکانہ کی لڑکیاں کن موضوعات پر بات کرنا چاہتی ہیں؟

بی بی سی دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے اپنی آوازیں بلند کرنے والوں کی کہانیاں آپ تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔ اب اپنی نئی سیریز #BBCShe کے ساتھ ہم پاکستان کے طول و عرض میں رہتی خواتین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر اپنی رائے دے سکیں اور ہمیں یہ بتائیں کہ خواتین کیا دیکھنا، پڑھنا اور سننا چاہتی ہیں۔

#BBCShe ٹیم کا دوسرا پڑاؤ صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ہے، جہاں طالب علموں نے بی بی سی کی شمائلہ جعفری کے ساتھ ان مسائل پر گفتگو کی جو ان کے خیال میں میڈیا پر اٹھائے جانے چاہیے۔

وہ خاص طور پر خواتین سے متعلق ممنوع مضوعات جیسے کہ زچگی اور ذہنی صحت کے مسائل کو میڈیا پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان طالب علموں نے عدم مساوات اور حراساں کیے جانے سے متعلق بھی بات کی۔