#BBCShe: ’لڑکیاں ڈاکٹر بھی ہوتی ہیں، فوجی بھی۔۔۔ میڈیا یہ کیوں نہیں دکھاتا‘
#BBCShe کی ٹیم ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہنچی اور وہاں خبیر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی طالبات سے گفتگو کی۔ مباحثے میں طالبات نے خواتین کو ان کی جسمانی خدوخال کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانے، طلاق یافتہ یا غیرشادی شدہ خواتین کے بارے میں منفی رائے رکھنے، فیصلہ سازی میں حصہ نہ دیے جانے اور غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کے مسائل پر بات کی۔





