300 سال سے چلا آنے والا صوفی راگ
پاکستان میں کئی لوگوں کے لیے مزاروں کی مذہبی اہمیت ہے لیکن ملک کے کئی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں یہ مزار وہاں کی معیشت، سیاست اور ثقافت سے بھی منسلک ہیں۔ اِس سیریز میں ہم نے مزاروں کے مختلف پہلوں کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔ قوالی اور محفل سماع مزاروں کا ایک لازمی جز ہے۔ بعض صوفی بزرگوں کی درگاہیں ایسی ہیں جہاں آج بھی صوفی راگ اُسی انداز سے پیش کیا جاتا ہے جیسے صدیوں پہلے گایا جاتا تھا۔ ان میں سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا مزار بھی شامل ہے۔ بھٹ شاہ سے ریاض سہیل کی رپورٹ





