آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جمائما گولڈ سمتھ: ’اگر کتاب برطانیہ میں چھپی تو ہتکِ عزت کا دعویٰ کروں گی‘
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع کی گئی تو ہتک عزت کا دعوی کریں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی دوسری بیوی ریحام خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ایک کتاب شائع کر رہی ہیں جس میں عمران خان کے بارے میں اپنے مشاہدات کو سامنے لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ریحام خان کی کتاب کا جو مسودہ انٹرنیٹ پر کچھ روز پہلے سامنے آیا ہے اس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کتاب میں انھوں نے عمران خان کے بیٹے اور صہیونی لابی کے سازشی نظریوں کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا ہے۔
جمائما خان اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے ذمہ داری سے بتایا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب انتہائی ہتک آمیز ہے اور برطانیہ میں چھپنے کے قابل نہیں ہے لیکن اگر وہ برطانیہ میں چھپی تو میں اپنے بیٹے کی، جس کی عمر اس وقت سولہ سال تھی، جانب سے اس کی نجی زندگی میں بے جا مداخلت اور گھسے پٹے صہیونی لابی کے سازشی نظریے پر عدالت میں جاؤں گی۔‘
چند روز پہلے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ انھیں ریحام خان کی مجوزہ کتاب کا مسودہ مل گیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے دعوی کیا کہ ریحام خان کی یہ کتاب آئندہ انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔
اس کے بعد ریحام خان نے حمزہ علی عباس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا نوٹس جاری کیا کہ انھوں نے اگر چودہ روز میں معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف پانچ ارب روپے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ریحام خان کے حمزہ علی عباسی کو قانونی چارہ جوئی کے نوٹس جاری ہونے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سمیت چار افراد نے بھی ریحام خان کو نوٹس جاری کیے ہیں کہ اگر یہ کتاب چھاپی گئی تو وہ ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔