آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لاہور: احمدی خاتون پروفیسر کا قتل، تین ملزمان گرفتار
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جماعتِ احمدیہ سے تعلق رکھنے والی پروفیسر طاہرہ پروین ملک کے قتل کے معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
61 سالہ طاہرہ ملک منگل کی شب اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق ان کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سی آئی اے نے موبائل فون کالز کے ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان میں سے ایک یونیورسٹی کا ہی الیکٹریشن ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پروفیسر طاہرہ پروین نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور یونیورسٹی میں پڑھاتی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہ جامعہ پنجاب کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر تھیں جہاں منگل کو مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
جماعتِ احمدیہ پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران احمدی جماعت کے 6 افراد کو قتل کیا گیا۔