آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پشاور میں ایف سی قافلے پر حملہ، آٹھ افراد زخمی
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی کے قافلے پر ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پشاور پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح پشاور کے مضافاتی علاقے ناگومان میں دوادزئی پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی سے پشاور آنے والے ایف سی کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں تین اہلکار ایف سی اہلکار شامل ہیں جبکہ دیگر عام شہری بتائے جاتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ دھماکہ ایسی جگہ پر ہوا ہے جہاں چارسدہ، مہمند ایجنسی اور پشاور کی حدود قریب قریب واقع ہیں۔