BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 16:47 GMT 21:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان مہاجرین کے چار کیمپ بند

پناہ گزین
پاکستان میں اس وقت پچیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں۔

حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے ملک میں اس سال افغان پناہ گزینوں کے چار کیمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے دو صوبہ سرحد جبکہ باقی دو بلوچستان میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یا یو این ایچ سی آر کے ایک بیان کے مطابق پندرہ جون تک پہلے مرحلے میں صوبہ سرحد میں کچہ گڑھی کیمپ جبکہ بلوچستان میں جنگل پیر علیزئی کیمپ بند کیئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں پندرہ جون سے صوبہ سرحد میں جلوزئی اور بلوچستان میں گردی جنگل نامی کیمپ کی بندش کا عمل شروع ہوگا جو اکتیس اگست تک مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔

بیان کے مطابق ان کیمپوں کے مکینوں کے پاس دو راستے ہوں گے۔ وہ یا تو یو این ایچ سی آر کی امداد سے رضاکارانہ طور پر واپس جا سکیں گے یا پھر وہ ان کیمپوں میں منتقل کر دئیے جائیں گے۔

ماضی میں ان کیمپوں کے پناہ گزین مختلف وجوہات کی بناد پر واپس جانے سے انکار کرتے رہے ہیں۔ لیکن اب واضع نہیں کہ وہ اس نئی ڈیڈلائن پر رضامند ہوں گے یا نہیں۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں ناصرف جرائم پیشہ افراد پناہ لیتے ہیں بلکہ وہ لوگ بھی جو افغانستان جا کر حکومت اور اتحادی افواج کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

البتہ حکومت کو کئی مواقعوں پر مختلف دباو کی وجہ سے ان کیمپوں کی بندش کا فیصلہ موءخر کرنا پڑا ہے۔

پاکستان میں اس وقت پچیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں۔

اسی بارے میں
امداد کی جزوی معطلی
27.01.2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد