سب سے زیادہ پناہگزینوں کا میزبان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عام تصور کے برخلاف پاکستان اس وقت دنیا میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا میز بان ہے جب کہ برطانیہ آٹھویں نمبر ہر ہے۔ پناہگزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن، یو این ایچ سی آر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت بھی گیارہ لاکھ افراد پناہ گزین ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر ایران ہے جہاں نو لاکھ پچیاسی ہزار افراد نے پناہ حاصل کی ہوئی ہے۔ جرمنی نو لاکھ ساٹھ ہزار پناہگزینوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور تنزانیہ چھ لاکھ پچاس ہزار پناہ گزینوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں چار لاکھ باون ہزار پانچ سو پناہ گزین ہیں اور برطانیہ میں جہاں پناہ حاصل کرنے والوں کا سب سے زیادہ شور ہوتا ہے پناہ حاصل کرنے والوں کی تعداد دو لاکھ چھہتر ہزار ہے۔ تاہم سوڈان میں جاری تنازعہ اقوام متحدہ کے لیے خاص طور پر تشویش کا باعث ہے اور اس تنازعہ کے باعث چاڈ میں اب تک پناہ حاصل کرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ اقوام متحدہ کو چاڈ کے پناہ گزینوں کے لیے پچپن اعشاریہ آٹھ ملین یعنی پانچ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر درکار ہیں اور اسے اب تک اٹھارہ اعشاریہ چار ملین ایک کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر حاصل ہو سکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد اٹھارہ فی صد سے کم ہو کر سترہ ملین یعنی ایک کروڑ ستر لاکھ ہو گئی ہے جو اس کسی بھی دہائی کی سب سے کم تعداد ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||