عراق میں پانچ سکیورٹی اہلکاراغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی عراق میں بصرہ کے قریب ایک فوجی قافلے سے چار امریکی اور ایک آسٹریلوی سکیورٹی اہلکاروں کواغوا کرلیا گیا ہے۔ فوجی قافلہ بصرہ سےناصریہ کی طرف جارہا تھا۔ کویت میں ایک سکیورٹی ایجنسی کے ماتحت کام کرنے والا یہ قافلہ انیس گاڑیوں پر مشتمل تھا جس پرگزشتہ روز حملہ کیا گیا تھا۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک جعلی چوکی بنائی گئی تھی۔ کریسنٹ سکیورٹی گروپ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اغواشدہ پانچوں افراد سکیورٹی اہلکار ہیں ۔ ترجمان کے مطابق قافلےمیں شامل پاکستان، بھارت اور فلپین کے نو شہریوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی اور امریکی فوجیوں نے اغوا شدہ اہلکاروں کی رہائی کے لیے علاقے میں چھاپے بھی مارے ہیں۔ برطانوی فوج کے ترجمان ٹین ڈنلوپ نےخبر رساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ علاقے میں بندوق برداروں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں لیکن یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس میں اغوا کار شامل تھے یا نہیں۔ کریسنٹ سکیورٹی گروپ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ' میں نہیں جانتا کہ اغوا شدہ افراد کی رہائی کے لیے برطانوی و امریکی فوجیں کیا کررہی ہیں۔ مجھے اس بارے میں زیادہ کچھ کہنا بھی نہیں چاہیۓ کیونکہ اس سے انکا کام متاثر ہوسکتا ہے '۔ ایک امریکی فوجی پال ریوبن کے رشتے دار نے امریکی ذرائع ابلاغ سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پال کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ عراق میں ناصریہ ضیقار صوبہ کا دارلحکومت ہے جسے گزشتہ ستمبر میں عراقی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ جنوبی عراق میں بد نظمی کا عالم یہ ہے کہ اغوا اور ہائی جیکنگ کے واقعات عام بات ہیں ۔ گزشتہ منگل کو بغداد میں وزارتِ تعلیم کے ایک تحقیقاتی ادارے سے بہت سے ملازمین کو اغواء کر لیا گياتھا جنکے متعلق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ رہا ہوۓ یا نہیں۔ اعلئی تعلیم کے ایک وزیر اور سنّی رہنما کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کے تقریبا ڈیڑھ سو افراد ابھی بھی رہا نہیں ہوۓ ہیں۔ لیکن داخلی امور کے وزیر جنرل عبد الکریم کلاف کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کے تمام ملازمین کو رہا کرا لیا گیا ہے جبکہ بعض دیگر افراد جو اس عمارت میں موجود تھےاغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔ | اسی بارے میں ’عراق صورتحال جنگ سے بدتر‘28 February, 2006 | صفحۂ اول عراق: متعدد دھماکے،66 ہلاک12 March, 2006 | صفحۂ اول عراق: بیکری پر حملے میں نو ہلاک16 November, 2006 | آس پاس امریکی فوجی، زنا اور قتل کا اعتراف16 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||