فرعون رامسس دوئم کےمجسمے کانیاگھر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر میں فرعون رامسس دوئم کے مجسمے کو مرکزی قاہرہ سے ہٹا کر اہرام میں اس جگہ کے قریب منتقل کیا جا رہا جہاں سے وہ ملا تھا۔ ایک سو بیس ٹن وزنی گلابی پتھر سے بنا ہوا یہ مجسمہ یہ پچاس سال سے قاہرہ کے وسط میں نصب تھا جہاں اب وہ ماحولیاتی آلودگی اور زیر زمین ریل گاڑیوں کے چلنے سے پیدا ہونے والی دھمک کی وجہ سے خراب ہو رہا تھا۔ مجسمہ کو ایک ٹرک کے ذریعے منتقل کیا گیا اور اس سفر کو دیکھنے کےلیئے ہزاروں افراد موجود تھے۔ گیارہ میٹر اونچا یہ مجسمہ اہرام کے قریب ایک خصوصی طور پر تیار کیے گئے عجائب گھر میں نمائش کے لیئے رکھا جائے گا۔ مجسمے کو اٹھارہ سو تراسی میں ممفس کے مقام سے دریافت کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں فرعون کی موت کا معمہ14 November, 2004 | نیٹ سائنس دو لاکھ برس قدیم ’چہرے‘ دریافت21 October, 2003 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||