BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی صدور اور پاکستانی کرکٹ

صدر بش
بش کرکٹ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے
امریکی صدر بش نے ہفتے کی شام اسلام آباد میں اسلام آباد کالج آف بوائز کے طلباء کے ہمراہ امریکی سفارتخانے میں کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق سمیت چند کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔

صدر بش واحد امریکی صدر نہیں جن کا واسطہ کرکٹ سے پڑ رہا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 129 سالہ تاریخ میں آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے کوئی بین الاقوامی ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

امریکی صدر نے سنہ اٹھاون میں اپنے دورۂ پاکستان کے دوران کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اس وقت کے پاکستانی صدر ایوب خان کے ہمراہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

اس موقع پر امریکی صدر کو پاکستانی ٹیم کا بلیزر پیش کیا گیا اور جسے پہنا دیکھ کر آسٹریلوی کپتان رچی بینو نے کہا تھا کہ ’جنابِ صدر کیا آپ مخالف ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں‘۔ اس کے بعد آئزن ہاور کو آسٹریلوی ٹیسٹ کیپ بھی پیش کی گئی۔

ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے والے واحد امریکی صدر آئزن ہاور

پاکستانی ٹیم سے ملاقات کے بعد آئزن ہاور نے صدر ایوب سے کہا کہ ’میں ایک امریکی ہوں اور میرے ملک میں کرکٹ نہیں کھیلی جاتی لیکن میں جانتا ہوں کہ کرکٹ گھاس پر کھیلی جاتی ہے لیکن یہ میدان میں کیا ہے؟‘۔

اس وقت پاکستان میں کرکٹ’مینگ وکٹ‘ پر کھیلی جاتی تھی۔ صدر ایوب اس سوال پر خاصے برہم ہوئے اور کپا کہ ملک میں پانی کی کمی کی وجہ سے کرکٹ ’ٹرف وکٹوں‘ پر نہیں کھیلی جا سکتی۔

اس واقعے کے فوراً بعد پاکستانی صدر نے ایک حکم جاری کیا کہ ملک کے تمام سٹیڈیموں کی وکوں کو ’ٹرف وکٹوں‘ میں تبدیل کر دیا جائے اور یوں ایک امریکی صدر کے بیان نے پاکستانی کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کر دیا۔

اسی بارے میں
جارج بش پاکستان پہنچ گئے
03 March, 2006 | پاکستان
دورہ بش: مصروفیات خفیہ
03 March, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد