عراق، رائٹرز کا ایک اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دار الحکومت بغداد میں رائٹرز ٹیلی وژن کے لیے کام کرنے والے ایک صحافی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ بغداد پولیس کا کہنا ہے امریکی فوجی اس واقعہ کے ذمہ دار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ رائٹرز کے یہ افراد مغربی بغداد میں اس جگہ پہنچے تھے جہاں کچھ دیر پہلے مذاحمتکاروں نے حملہ کیا تھا، کہ امریکی فوجیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ امریکی فوج نے صرف اتنا کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے شخص رائٹرز کے لیے صوتی اینجینئر کا کام کرتے تھے جبکہ زخمی ہونے والے ایک کیمرا مین ہیں۔ عراق میں امریکی قیادت میں ہونے والے حملے کے بعد سے چھیاسٹھ صحافی ہلاک ہوئے ہیں ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||