BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر:دھماکوں میں پچھہتر ہلاک
مصر پہلے بھی بم حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے(فائل فوٹو)
مصر میں سیاحت کی صنعت بم حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی ہے(فائل فوٹو)
مصر میں پولیس کے مطابق وہاں کے سیاحتی مرکز شرم الشیخ میں دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم پچھہتر افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

بحیرہ احمر پر واقعہ سیاحوں میں مشہور مقام شرم الشیخ کے رہائشیوں کے مطابق ایک دھماکہ علاقے کی مارکیٹ میں ہوا۔ اس مارکیٹ کی دکانیں سیاحوں میں بہت مقبول ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکوں والی جگہوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں برطانوی، مصری، ولندیزی، کویتی اور قطری شہری شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خليج نعمۃ میں ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے ایک بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ یورپ اور مشرق وسطیٰ سے آنے والے بہت سے سیاح خلیج نعمۃ میں واقع ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔

یہ دھماکے ایسے موسم میں ہوئے ہیں جب اس علاقے میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا رش ہوتا ہے۔

گزشتہ سال شرم الشیخ میں بم دھماکوں میں چونتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد