چین اسرائیل دفاعی سودوں پر تنازعہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ لی ژاؤژنگ ایک ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ کر ہے ہیں جب اس پر چین کو اسلحہ کی ٹیکنالوجی بیچنے کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل اسرائیل نے چین کو اسلحہ بیچنے کا معاہدہ کرنے پر امریکہ سے معافی بھی مانگی لیکن ساتھ ہی یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اس نے ایسا برے ارادے سے نہیں کیا۔ تنازعہ کی وجہ اسرائیل کی طرف سے چین کو خودکار جہازوں کی ٹیکنالوجی کی فروخت بنی۔ چینی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اسرائیل وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ فلسطینی حکام سے بھی ملیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||