القاعدہ سے منسوب نیا بیان نشر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عربی زبان کے ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ نے القاعدہ کہ رہنما اور اسامہ بن لادن کے نائب سربراہ ایمن الظواہری سے منسوب کر کے ایک بیان نشر کیا ہے جس میں انہوں نے مسلم ممالک کو ’امریکی طرز کی اصلاحات‘ اپنانے سے منع کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو اسلامی قانون کے تحت تبدیلی لانی چاہیے۔ ’اصلاحات اور اسلامی ممالک سے غیر ملکی فوجوں کا انخلاء صرف خدا کی راہ میں لڑنے سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔‘ ویڈیو ٹیپ پیغام میں ایمن الظواہری نےفلسطینیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیکولر انتخابات کے کھیل میں شریک نہ ہوں۔ انہوں نے مصر میں صدارتی انتخابات کے بارے میں ریفرینڈم کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے پر بھی تنقید کی۔ مصر میں خواتین آئین میں مجوزہ ترامیم کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔ انہوں نے پاکستان، مصر اور سعودی عرب کی حکومتوں پر مغرب نواز مؤقف اپنانے کی وجہ سے تنقید کی۔ ہمیشہ کی طرح اس بیان میں بھی الظواہری نے سفید پگڑی پہنی ہوئی تھی اور کے قریب ہی ایک کلاشنکوف رکھی تھی۔ اس سے قبل فروری میں ایمن الظواہری سے ایک بیان منسوب کیا گیا تھا۔ اسامہ بن لادن اور الظواہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||