BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنسی زیادتی کی سزاسخت
جیب بُش
جیب بُش صدارتی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کے لیے سزا سخت کر دی گئی ہے۔

نئے قانون کے تحت بارہ سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے کو کم سے کم پچیس سال قید کی سزا دی جائے گی۔ سزا مکمل ہونے پرمجرم کو ساری زندگی ایک آلہ پہننا ہوگا جو ان کے کہیں بھی آنے جانے کا مکمل ریکارڈ رکھے گا۔

اس قانون کی ضرورت حال ہی میں پیش آنے والے واقعات کے بعد محسوس کی گئی جن میں مبینہ طور پر سزا یافتہ مجرموں نے دو بچیوں کو اغوا کر کے ان کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

فلوریڈا میں پہلے ہی جنسی جرائم کے لیے امریکہ میں سخت ترین قوانیں عمل میں ہیں۔

امریکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فلوریڈا کے گورنر جیب بُش کی مقبولیت میں اضافے کا امکان ہے۔ جیب بُش صدر بُش کے بھائی ہیں۔

جیب بُش سنہ دو ہزار آٹھ والے صدارتی انتخابات میں اپنے بھائی کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد امیدوار بننا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد