عریاں فلمیں بنانا قابل قبول پیشہ؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ان دنوں کوئی بھی اپنی ویب سائٹ پر اپنے جسم کی نمائش کر سکتا ہے اور جنسی مناظر فلمبند کروا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ سے عریاں فلموں کے کاوربار میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں۔ کیا یہ کہنا درست ہوگا کہ عریاں فلموں میں کام کرنا قابل قبول پیشہ بن جائے گا؟ بالغ صنعت کی تنظیم (Adult Industry Trade Association) کے مطابق صرف برطانیہ میں عریاں فلموں کا ایک ارب پاؤنڈ کا کاروبار ہوتا ہے۔ تنظیم تجارتی شو بھی منعقد کرواتی ہے جہاں منتظمین کے مطابق نئے گھروں کے بارے میں نمائش سے زیادہ تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے بعد کوئی بھی اپنی ایک ویب سائٹ بنا کر عریاں فلموں کا ستارہ بن سکتا ہے۔ برطانیہ میں آکسفورڈشائر کی انسٹھ سالہ فرانچیسکا برطانیہ میں عریاں فلموں کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔
فرانچیسکا کہتی ہیں کہ انہوں نے سات سال قبل اپنے شوہر اور بیٹے کے انتقال کے بعد عریاں فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک تکلیف دہ وقت تھا لیکن بیوہ ہونے کے بعد ان کو آزادی کا نیا احساس مِلا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے آخری پندرہ سال وہ خوش نہیں تھیں، انہیں ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں اور کسی کو ان کی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ایک بوائے فرینڈ نے انہیں عریاں فلموں میں آنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ بہت سے لوگوں کو اچھی لگیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر اپنی چھ تصاویر ویب سائٹ پر شائع کیں اور پہلے ہی روز انہیں ڈھائی سو ای میل آئیں جس میں لوگوں نے انہیں بہت پسند کیا تھا۔ برطانیہ کے شمال مشرق سے تعلق رکھنے والی ماکیٹنگ ریپ جو بھی جن کی عمر تیس سال سے زیادہ ہے کچھ عرصے سے عریاں فلمیں بنوا رہی ہیں۔ ان فلمیں وہ مختلف مردوں کے ساتھ جنسی فعل کرتی ہیں اور ان کے بوائے فرینڈ فلمبندی۔ جو کا کہنا ہے کہ پیشے کے اعتبار سے وہ اشیا بیچنے کی ماہر ہیں اور اب وہ اپنا آپ بیچتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ان کا کام پسند نہیں ہے تو وہ نہ دیکھے۔ جو اور ان کے بوائے فرینڈ فِل برطانیہ بھر میں گھومتے پھرتے ہیں اور جو ہفتے میں اوسطً بیس مردوں کے ساتھ فلمیں بنواتی ہیں۔ فرانچیسکا کی ویب سائٹ کے مینجر ایڈرین سمتھ کا کہنا ہے کہ عریاں فلمیں بنانے والوں نے سب سے پہلے انٹرنیٹ کو اپنے کام کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اب عریاں فلموں کا ستارہ بننے کے لیے صرف ایک کیمرہ اور انٹرنیٹ کنیکشن درکار ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||