ابراہیم جعفری وزیر اعظم نامزد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں انتخابی کامیابی حاصل کرنے متحدہ عراقی اتحاد نے ملک کے عبوری نائب صدر ابراہیم جعفری کو اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ ابراہیم جعفری دعوۃ پارٹی کے قائد ہیں۔ ان کی جماعت اتحاد میں شامل دو مذہبی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ انہیں گزشتہ سال ایک تجزیے میں ملک کی ایک بااثر شخصیت قرار دیا گیا تھا۔ اتحاد میں شامل دوسری مذہبی جماعت ’عراق میں اسلامی انقلاب کی سپریم کونسل نے اپنا امیدوار واپس لے لیا ہے اور ابراہیم جعفری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عراقی اتحاد انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسے دوسری جماعتوں کے ساتھ ملک کر مخلوط حکومت بنانا ہوگی۔ عراق میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد ابراہیم جعفری جلا وطنی ختم کر کے عراق جانے والے پہلے چند افراد میں شامل تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ابراہیم جعفری کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ بحیثیت شیعہ کام نہیں کریں گے بلکہ وہ معاملات مملکت میں تمام طبقات کی شرکت یقینی بنائیں گے۔ ملک میں دوسرے نمبر پر آنے والے کرد اتحاد نے صدارت کے عہدے پر اپنا دعویٰ دائر کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||