BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 January, 2005, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پھر کبھی ایسا نہ ہو۔۔۔‘
’پھر کبھی ایسا نہ ہو‘
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک اس بات کو یقینی بنائیں ہالوکاسٹ یعنی نسلی بیخ کنی کے دوران ڈھائے جانے والےمظالم دوبارہ کبھی نہ دہرائے جائیں۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا کہ ایسا پھر کبھی نہیں ہونا چاہیے بالکل درست ہے لیکن اس پر عمل کرنا اس سے کہیں مشکل ہے۔‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس آشویٹز کے خون آشام کیمپ سے آزادی کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

اس ضمن میں جرمنی کے چانسلر گرہارڈ شروڈر برلن میں منگل کے روز خطاب کر رہے ہیں۔

کوفی عنان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ نازی جرمنی کے دور میں ہونے والے قتل عام کا واقعہ دوبارہ کبھی نہ دہرایا جائے۔

انہوں نے اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ بچوں سمیت یورپ کی دو تہائی یہودی آبادی کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا گیا تھا۔

کوفی عنان کا کہنا تھا کہ کسی نہ درست کہا ہے کہ ’شر کی فتح کے لیے فقط یہ چاہیے کہ بھلے لوگ کچھ نہ کریں۔‘

تاہم انہوں نے تسلیم کیا انسانی کشی کے خلاف اقدامات کرنا باتیں کرنے سے کہیں زیادہ دشوار ہے۔

News image

انہوں نے کہا کہ ’دنیا کو کمبوڈیا، روانڈا اور سابق یوگوسلاویہ میں ہونے والی نسل کشی سے بچنے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جو کہ شرمناک بات ہے۔‘

کوفی عنان میں سوڈان کے مغربی علاقے دارفور کے حوالے سے کہا کہ وہاں بھی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

دارفور کے تناظر میں ایک بین الاقوامی تفتیشی پینل کوفی عنان کو منگل کے روز ایک رپورٹ پیش کرے گا۔

کوفی عنان کا کہنا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی کونسل کو اس ضمن میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔

نیویارک میں ہونے والی اس کانفرنس میں کئی ممالک کے وزیر اور سفارت کار شریک ہیں۔

کوفی عنان نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اس اجلاس کو اس بات کا اظہار سمجھا جائے کہ دنیا کی تمام قومیں اقوامِ متحدہ کو مضبوط اور ایک ایسا ادارہ بنائیں گی جو انسان کشی کی کسی بھی کاررروائی کا مؤثر جواب دے سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ برائی جس نے ساٹھ لاکھ یہودیوں اور دوسروں کو جو ایذا رسانی کے کیمپوں میں تھے مصائب میں مبتلا کیا، آج بھی یہ برائی اقوامِ عالم کو دھمکا رہی ہے۔‘

اسرائیل جانے کا منتظر یہودی قبیلہبھارتی یہودی
اسرائیل جانے کا منتظر یہودی قبیلہ
قدامت پسند یہودییہودی کس کے ساتھ؟
انہتر فیصد یہودی کیری کے ساتھ: سروے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد