علی سلمان بی بی سی ڈاٹ کام لاہور |  |
 |  دو بچے زخمی ہیں |
لاہور میں عید کے روز علی الصبح ایک مکان میں آگ لگ جانے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جل کر جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دو بچے زخمی ہیں انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے نیواں چیت رام روڈ پر جاوید علی عرف بھٹو کے اہل خانہ رات کو سوئی گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے اس دوران لحاف کا ایک کونا ہیٹر پر گر گیا جس سے کمرے میں دھواں پھیل گیا جس نے گھر والوں کو اٹھ کر آگ بجھانے کی مہلت بھی نہ دی۔ تھانہ ٹبی سٹی کے ڈیوٹی افسر شوکت نے بتایا کہ کمرے میں پیدا ہونے والے دھوئیں سے دم گھٹنے اور آگ لگنے سے ایک خاتون شمائلہ ،ان کی دو بیٹیاں دس سالہ بیٹی سنگم دو سالہ صنم عرف مانا اور تین سالہ بیٹا علی عباس ان بچوں کی نانی یعنی شمائلہ کی ستر سالہ والدہ سعیدہ بی بی ہلاک ہوگئے۔ دو کمسن بچے جانو اور اذان بھی جھلس گئے تھے انہیں میو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ |