BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 January, 2005, 19:10 GMT 00:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میڈونا امدادی کاموں میں بھی آگے
میڈونا
امریکہ اور برطانیہ میں فنکار سونامی کے متاثرین کے لیے رقوم جمع کر رہے ہیں
میڈونا، ڈیانا راس، میرون فائیو سمیت کئی فنکاروں نے سونامی طوفان کے متاثرین کے لیے امریکہ میں ہونے والے ایک ٹیلی ویژن شو میں شرکت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پندرہ جنوری کو ہونے والے اس طویل ٹیلی وژن پروگرام میں جارج کلونی، کیون سپیسی اور اوما تھرمن نے بھی شرکت کا وعدہ کیا ہے۔

اس شو سے حاصل ہونے والی آمدنی امریکی ریڈ کراس کو جائے گی جو ایشیا میں سونامی کے حوالے سے امدادی کام کر رہی ہے۔

لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار رکی مارٹن بدھ کے روز تھائی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں تا کہ وہ سونامی سے پھیلی تباہی کو خود دیکھ سکیں۔وہ تھائی لینڈ میں چار روز گزاریں گے جہاں پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متاثرین کے لیے رقوم جمع کرنے کی مہم میں اداکارہ اور پوپ گلوکارہ ہیلری ڈف بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں بھی بائیس جنوری کو موسیقی کا ایک بڑا شو کرایا جا رہا ہے جس میں ایرک کلپٹن مینک، سٹریٹ پریچرز اور جولز ہالینڈ سمیت کئی فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ یہ شو برطانیہ کے شہر کارڈف میں واقع میلینیم سٹیڈیم میں ہوگا جس میں پینسٹھ ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد