BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 December, 2004, 02:42 GMT 07:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ:شہری تباہی دیکھ کر خوفزدہ
فلوجہ
لڑائی کے بعد فلوجہ کی ویران گلیاں(فائل فوٹو)
عراقی اور امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جمعہ کو زیادہ لوگ کیمپوں سے فلوجہ میں اپنے گھروں کو لوٹنے کی درخواست مانتے ہوئے واپس آ جائیں گے۔

عراق کی عبوری حکومت نے دو ہزار افراد کو واپس آنے کی اجازت دی تھی۔
جمعرات کو حکام کے اندازے سے بہت کم لوگ جن کی تعداد پانچ سو سے کم ہے تباہ حال شہر میں واپس آئے۔

واپس آنے والوں کو امریکی اور عراقی حکام کی طرف سے سخت سکیورٹی انتظامات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی دوران جمعرات کو شہر میں امریکی فوجیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری رہیں جن میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

فلوجہ واپس آنے والے افراد شہر میں تباہی کا منظر دیکھ کر سہم گئے۔ ایک شہری اسد نے اپنے گھر کی حالت دیکھ کر کہا کہ ’یہ تباہی ہے۔ ادھر کوئی بھی نہیں رہ سکتا، یہاں نہ بجلی ہے نہ پانی‘۔ ’ہمارے گھر اور دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔ یہ سب کچھ دوبارہ بنانے میں کتنا وقت لگ جائے گا؟‘

حکام نے لوگوں کو پانی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی کی بات کی ہے۔ لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ زیادہ تعداد میں لوگوں کی واپسی سے پہلے حالات کیسے معمول پر آئیں گے جبکہ شہر میں ابھی لڑائی بھی جاری ہے۔

دریں اثناء حال ہی میں موصل میں امریکی کیمپ پر ہونے والے حملے کے بارے میں امریکی فوج نے کہا کہ حملہ کرنے والا خود کش عراقی فوج کی وردی پہنے ہوئے تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد