اسقاط حمل کرانے والیوں کے لیے معافی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کے بادشاہ گیانندرا نے بارہ ایسی خواتین کے لیے معافی کا اعلان کیا ہے جن کو اسقاط حمل کرانے پر سزا دی گئی تھی۔ نیپال میں سن دو ہزار دو تک اسقاط حمل کرانا جرم تھا اور اس کی کم سے کم سزا تین سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید تھی۔ نیپال میں عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں قانون میں تبدیلی کے بعد سے اسقاط حمل کے لیے سزا پانے والی عورتوں کے لیے معافی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ نیپالی حکومت نے غیر قانونی طور پر غیر محفوظ طریقوں سے اسقاط حمل کے دوران عورتوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے قانون میں تبدیلی کی اجازت دی ہے۔ نیپال ایشیا کے ان ممالک میں شامل جہاں ماؤں کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ مذکورہ بارہ خواتین کی رہائی کا حکم پیر کو نیپال میں یوم آئین کے موقع پر دیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||