BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 November, 2004, 00:28 GMT 05:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی صدارتی انتخاب: ابتدائی رحجانات
بش کیری
امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ووٹنگ کے رحجانات آنے شروع ہو گئے ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر بش جورجیا، انڈیانہ اور کینٹکی جبکہ سینیٹر کیری ریاست ورمونٹ میں آگے ہیں۔

چار سال پہلے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں بھی جورجیا، انڈیانہ اور کینٹکی نے صدر بش جبکہ ریاست ورمونٹ میں ڈیموکریٹ امیدوار الگور جیتے تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الابامہ، اولکلاہانہ اور ٹینیسی میں صدر بش جبکہ ڈیلاویئر، کینیکٹیکٹ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، النینوا، مین، میری لینڈ، میسا چیوسٹس اور نیوجرسی میں ڈیموکریٹ امیدوار سینیٹر جان کیری کی جیتنے کی توقع ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چینلوں کے مطابق صدر بش ریاست ویسٹ ورجینیا میں بھی جیت رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نارتھ کیرولائنا میں بھی صدر بش آگے ہیں۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل اے بی سی کے مطابق ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں بھی صدر بش جیت رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر بش کنساس، نیبراسکا، نارتھ ڈاکوٹا، ساؤتھ ڈاکوٹا، ٹیکساس اور ویومنگ جبکہ سینیٹر جان کیری نیویارک اور روڈ آئی لینڈ میں جیت سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے پیش گوئی کی ہے کہ صدر بش اوٹاہ اور مونتانہ میں جیت رہے ہیں۔ دوسری طرف اے بی سی ٹیلی ویژن کے مطابق صدر بش آرکنساس اور میسوری میں جیت رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر بش ریاست ایریزونہ اور اڈاہو جبکہ جان کیری ریاست کیلیفورنیا میں جیت رہے ہیں۔

تین امریکی ٹی وی چینلوں -- سی بی ایس، این بی سی اور سی این این -- کے مطابق سینیٹر جان کیری اہم ریاست پینسلوینیا میں جیت رہے ہیں۔

دو امریکی چینلوں -- سی بی ایس اور این بی سی -- کے مطابق سینیٹر جان کیری واشنگٹن سے جیت رہے ہیں۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل اے بی سی کے مطابق صدر بش اہم ریاست فلوریڈا سے جیت رہے ہیں۔

اہم امریکی ریاست اوہائیو سے انتخابی رحجانات جلد متوقع ہیں۔

خبررساں اداروں کے مطابق منگل کے روز ہونے والی پولنگ کے دوران ڈالے جانے والے ووٹوں کی شرح یا ٹرن آوٹ بہت زیادہ رہا ہے اور اب بھی کئی ریاستوں میں اب پولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹروں کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد