کشمیری رہنما: سعودیہ میں ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم دونوں سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود ہیں جہاں ان دونوں کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ سعودی عرب میں صحافی راشد حسین نے بی بی سی کو بتایا کے ان ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور واضح نہیں کہ ان میں کیا باتیں کی گئی ہوں گی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ ان ملاقاتوں میں آئندہ کشمیر کے مسئلے پر جو پیش رفت متوقع ہے اس کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے۔ صحافی راشد حسین کا کہنا تھا کہ لوگوں کے خیال میں کشمیری قیادت مستقبل کے حالات میں اپنے کردار کا تعین کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کو یہ فیصلہ بھی کرنا ہو گا کہ وہ کن شرائط پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کے اندورنی اختلافات کے خاتمے پر بھی بات ہوئی گی کیونکہ وہ چاہیں گے کہ موقع آنے پر وہ متفقہ موقف اختیار کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||