ایران سے عراقی پناہ گزین واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادراے یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ اس نے ایران سے عراقی پناہ گزینوں کی بحالی کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ان پناہ گزینوں کو ایران سے واپسی پر جنوبی عراق میں آباد کیا جا رہا ہے۔ ایران سے عراقی پناہ گزینوں کی بحالی کا کام ایک ماہ قبل نجف میں لڑائی کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ تیرہ سال قبل دو لاکھ سے زیادہ شیعہ عراق کے معزول صدر صدام حسین کے دور میں بھاگ کر ایران چلے گئے تھے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی آدھی تعداد واپس آ چکی ہے۔ ان میں سے بہت سوں کا ایران میں قیام کے دوران عراق میں اپنے رشتہ داروں سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق یہ پناہ گزیں اپنے بچھڑے ہوئے |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||