روس: سیکیورٹی سخت تر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے حالیہ ہفتوں میں کئی پُر تشدد واقعات کے بعد سیکیورٹی سخت کرنے کے لیے ملک میں وسیع پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد ’دہشت گردی‘ پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے نئی وفاقی انسداد دہشت گردی کی ایجنسی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ روس کے صدر نے یہ اعلانات کابینہ کے ایک خصوصی اجلاس میں کیے جس میں ملک بھر سے آئے علاقائی گورنر بھی شریک تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق صدر پوتن نے کہا کہ ’دہشت گردی کے منصوبے بنانے والے اور ان پر عمل کرنے والے ملک کو توڑنا چاہتے ہیں‘۔ مجوزہ تبدیلیاں نامہ نگاروں کے مطابق نئے اقدامات سے صدر پوتن کو مزید اختیارات حاصل ہوں گے اور پہلے سے کمزور حزب اختلاف مزید کمزور ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||