ماسکو میں کار بم دھماکہ، 10ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کے دار الحکومت ماسکو میں ایک زیر زمین ریلوے سٹیشن کے باہر کار بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ روس کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بم حملہ ایک خاتون خود کش حملہ آور نے کیا۔ دھماکہ ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً آٹھ بجے شام کو ہوا۔ دھماکے سے سٹیشن اور قریب میں واقع شاپنگ سینٹر کے تمام شیشے ٹوٹ گئے۔ ماسکو میں سکیورٹی حالیہ بم حملوں کے بعد سے سخت کر دی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے بھی جنوبی ماسکو کے ایک بس سٹاپ پر ایک بم پھٹا تھا۔ اسی روز ماسکو کے ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے دو مسافر طیارے بھی بم دھماکوں سے تباہ ہوگئے۔ ان طیاروں پر سوار 89 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ اسلامبولی نامی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس گمنام تنظیم نے کہا ہے کہ اس نے دھماکہ روس کی حکومت کو بے عزت کرنے کے لیے کیا ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ دونوں طیاروں پر دھماکے چیچنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون خود کش حملہ آوروں نے کیے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||