روسی جہاز کےملبے میں دھماکہ خیزمواد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس میں چند روز قبل دو مسافر جہازوں کی تباہی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کام کرنے والے حکام کا کہنا ہے کے انہیں دونوں جہازوں کے ملبے سے دھماکہ خیز مواد کے ذرات مِلے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ماسکو کے ہوائی اڈے سے چند منٹوں کے وقفے سے اڑنے والے دو مسافر جہاز تباہ ہو گئے تھے۔ جمعہ کے روز ایک جہاز کے ملبے سے دھماکہ خیز مواد کے ذرات ملنے کے بعد روسی حکام نے ”دہشت گردی” کو جہازوں کی تباہی کی وجہ بتائی تھی۔ اطلاعات کے مطابق تفتیش کاروں کو دو خاتون مسافروں پر شبہ ہے جن کا ان کے خیال میں چیچنیا سے تعلق تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں مذکورہ عورتوں کی لاشوں کی وصولی کے لیے کوئی سامنے نہیں آیا۔ ان دونوں واقعات میں جہازوں کے عملے سمیت کل نواسی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||