عراق: کار بم حملے میں چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بعقوبہ میں ایک کار بم حملے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق غالبا ًاس حملے کا مقصد دیالا صوبے کے نائب گورنر عقیل حامد العدیلی کو ہلاک کرنا تھا۔ بغداد کے مغرب میں انبار صوبے میں ایک امریکی میرین کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے علاوہ نجف میں امریکی فوج اور شیعہ جنگجؤوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ امریکی ہیلی کاپٹر شہر پر پرواز کرتے رہے اور مشین گنوں اور مارٹر گولوں کی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ دریں اثناء عراق میں ایک جج نے گورننگ کونسل کے سابق رکن احمد چلابی کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہیں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں مطلوب بتایا گیا ہے۔ احمد چلابی کے علاوہ ان کے بھتیجے صالم چلابی کے بھی گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||