کولن پاول اچانک بغداد پہنچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرخارجہ کولن پاول غیراعلانیہ دورے پر اچانک بغداد پہنچے ہیں۔ کولن پاول جو کویت سے عراق گئے ہیں، توقع ہے کہ اعلی امریکی اور عراقی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ امریکہ کی سب سے سینیئر شخصیت ہیں جنہوں نے اقتدار کی منتقلی کے بعد عراق کا دورہ کیا ہے۔ ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اس ہفتہ ملک میں جاری تشدد کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر فلوجہ شہر میں امریکی فوج شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ امریکی کہتے ہیں کہ اپریل میں عراقی سیکیورٹی کو شہر کا چارج سونپا گیا تھا مگر اس کے بعد سے یہ علاقہ شدت پسندوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ فلوجہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات جھڑپوں میں نو عراقی ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے رائیٹرز خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت سنگین ہے۔ جمعرات کو کولن پاول عراقی وزیراعظم ایاد علاوی سے سعودی عرب میں ملے تھے اور دونوں راہنماؤں نے اس سعودی تجویز پر محتاط رد عمل ظاہر کیا تھا کہ عراق میں اسلامی ملکوں کی فوج تعینات کی جائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||