انٹیلیجنس ڈائریکٹر کی نئی آسامی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ انہوں نے کانگریس کو تجویز دی ہے کہ انٹیلیجنس معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ڈائریکٹر کی ایک نئی آسامی پیدا کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انسداد دہشت گردی کا ایک قومی سنٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جو مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں خفیہ معلومات اکٹھی کرے گا اور ان کا تجزیہ کرے گا۔ انہوں نے یہ اعلان گیارہ ستمبر کے حملوں کے بارے میں تحقیقات کرنے والی قومی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس کے اداروں کی نتظیم نو کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ صدر بش نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کمیشن کی طرف سے دی جانے والی سفارشات سے آگے جاکر خفیہ اداروں کی تنظیم نو کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ تین امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کے بارے میں موصول ہونے والی تازہ ترین وارننگ اس بات کی یادہانی کراتی ہے کہ ملک ابھی تک خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ دوسری طرف ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جان کیری نے صدر بش کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کرنے میں نے ضرورت کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ صدر بش نے کمیشن کی کچھ سفارشات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||