BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 August, 2004, 02:56 GMT 07:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ میں پھر خطرے کی گھنٹی
امریکہ
امریکہ میں القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر نیویارک اور واشنگٹن میں خطرے کے لیول کو بڑھا دیا گیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے انچارج ٹام رِج نے کہا ہے کہ انہیں قابل بھروسہ معلومات ملی ہیں کہ نومبر میں صدارت انتخابات سے پہلے القاعدہ نے ان شہروں میں اقتصادی اداروں کی عمارتوں پر حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ’ یہ عام افواہیں قیاس آرائیاں نہیں ہیں، ہمیں یہ اطلاعات کئی ذرائع سے ملی ہیں۔‘

نیویارک اور واشنگٹن میں جن عمارتوں پر حملے کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے ان میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی عمارتیں سر فہرست ہیں۔

ٹام رج نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حملے کب کیے جائیں گے لیکن یہ صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران اگلے تین ماہ کے دوران کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔

اطلاعات میں جن عمارتوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے گرد سکیورٹی مزید سخت کردی جائے گی۔ سٹاف اور یہاں کا دورہ کرنے والوں کو متنبہ کردیا جائے گا اور انہیں زیادہ چوکس رہنے کا کہا جائے گا۔

ٹام رج کے مطابق امریکی حکام کے خیال میں القاعدہ یہ حملے کار اور ٹرک میں بم کے ذریعے کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد