BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 July, 2004, 10:27 GMT 15:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمد خلفان کون ہیں
احمد خلفان
امریکہ کو سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل احمد خلفان پاکستان کے شہر گجرات سے گرفتار ہوئے۔

خلفان پر الزام ہے کہ وہ تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارتخانوں پر کیے جانے والے بم حملوں میں ملوث تھے۔ انیس سو اٹھانوے میں ہونے والے ان حملوں میں دو سو چوبیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

احمد خلفان کی عمر تیس اور چونتیس سال کے درمیان ہے۔ مختلف دستاویزات پر ان کی تاریخ پیدائش الگ الگ درج ہے۔ اسی طرح وہ کئی نام اور عرفیتیں بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ خیال ہے کہ وہ تنزانیہ کے خوبصورت جزیرہ زینزیبار میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ انگریزی اور سواحیلی روانی سے بول سکتے ہیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق خلفان کے بارے میں اطلاع دینے پر پانچ ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ تاہم پاکستان میں حکام کا دعوی ہے کہ یہ رقم پچیس ملین تھی۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وہ ٹرک خریدا تھا جو دارالسلام میں امریکی سفارتخانے پر ہونے والے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خود ان پر اور ان کے ساتھیوں پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے ان حملوں کی شدت بڑھانے کے لئے آکسیجن اور ایسیٹائلین کے ٹینک بھی خریدے تھے۔

خیال ہے کہ سن اٹھانوے میں ان پر الزام لگنے کے بعد وہ افغانستان فرار ہوگئے تھے۔

گزشتہ مئی میں ایف بی آئی نے القاعدہ سے وابستہ مطلوب افراد کی جو فہرست شائع کی اس میں احمد خلفان کا نام بھی شامل تھا اور ان کے سر کی قیمت پانچ ملین ڈالر کر دی گئی تھی۔

پاکستان میں گزشتہ سال مارچ میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ شیخ محمد کے بعد القاعدہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے وہ سب سے سینیئر رکن ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد