BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 July, 2004, 05:03 GMT 10:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوڈان پر پابندیاں لگانے پر غور
News image
امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے زیادہ تر ممبران سوڈان کے خلاف پابندیاں لگانے کےحق میں ہیں ـ

تاہم پاکستان روس اور چین نے ان ممکنہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ اس مسلئہ کے حل کے لئے سوڈانی حکومت کو مزید وقت دینے کی ضرورت ہے

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے سوڈان کے صوبے دارفر میں انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے امریکہ کی ترمیم شدہ تحریک پر بحث شروع کر دی گئی ہے جس میں سوڈان پر پابندیاں لگانے کی تجویز بھی ہے ۔

بعض ملکوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان میں کثیر الملکی فوج تعینات کی جائے تاکہ سوڈان کے علاقے دارفور میں جاری بحران پر قابو پایا جا سکے۔

امریکہ نے سوڈان میں کثیر الملکی فوج بھیجنے کے مطالبے کی حمایت نہیں کی ہے اور کہا کہ اس سے معاملات حل ہونے میں مدد ملنےکی امید کم ہے۔

ادھر سوڈان کی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ سوڈان کے علاقے میں اگر کوئی غیر ملکی فوج آئی تو اسے روکا جائے گا کیونکہ سوڈان میں کاروائی کا حق صرف ملکی فوج کو ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے منگل کو سوڈان کا دورہ کیا اور سوڈانی صدر عمر البشیر سے مذاکرات کیے۔ اس اجلاس میں کولن پاول نے بالخصوص دارفر کے موضوع پر بات کی۔

مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی ایک مشترکہ اخباری کانفرنس ہوئی۔ سوڈان کے وزیر خارجہ مصطفی اسمعیل نے کہا کہ سوڈان کو یہ معلوم ہے کہ دارفر کا مسئلہ سنجیدہ ہے لیکن اس کو حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت دارفر کے بحران پر قابو پانے کے لیے کئی نئے اقدامات کر رہی ہے۔

امریکہ نے سوڈان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عرب میلیشیاؤں کو قابو کرئے اور امدادی ایجنسیوں کو دارفر میں جانے دیا جائے ۔ اس کے علاوہ حکومت دارفور کے دونوں باغی تحریکوں سے مذاکرات شروع کر ئے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دارفور میں اس وقت دنیا کا بد ترین بحران ہے ۔ وہاں سیاہ فام افریقیوں کے حقوق کے لئے لڑنے والی دو تنظیموں اور عرب میلیشیا میں لڑائی پچھلے سال سے جاری ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد