BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 July, 2004, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: سی آئی اے کی سرزنش
سی آئی اے
جارج ٹینیٹ اپنے عہدے سے اتوار کو دست بردار ہونگے
امریکی سینیٹ نےاپنی رپورٹ میں عراقی ہتھیاروں کے بارے میں سی آئی اے سمیت خفیہ اداروں کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

سینٹ کی اینٹلینجنس کمیٹی نے پانچ سو گیارہ صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پیٹ رابرٹس نے کہا کہ عراق کے بارے میں اس کی سی آئی کی اطلاعات انتہائی ناقص تھیں۔

امریکی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی نے اس رپورٹ پر سال بھر سے زیادہ عرصہ لگایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی کو اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ وائٹ ہاؤس نے سی آئی اے پر کوئی دباؤ ڈالا ہو کہ وہ عراق کے ہتھیاروں کے بارے میں کیا کہے۔

تاہم واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کہتے ہیں کہ امریکی حکومت کی مداخلت یا انٹیلیجنس رپورٹوں کے غلط استعمال کے سوال پر ابھی مزید بحث ہوگی۔

اس سوال پر انٹیلیجنس کمیونٹی کی اس سال ایک علیحدہ تفتیش ہوگی۔

اس اتوار کو اپنے عہدے سے دستبردار ہونے والے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جارج ٹینیٹ نے بھی اس الزام کی تردید کی ہے کہ حکومت نے سی آئی اے پر کوئی دباؤ ڈالا تھا۔

جمعرات کو ایک الودائیہ فنکشن میں تقریر کرتے ہوئے جارج ٹینیٹ نے کہا تھا کہ امریکی عوام ہی سی آئی اے کی کارکردگی پر صحیح فیصلہ کریں گیں اور عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ادارے کو کِن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد