عراق: دھماکوں میں پندرہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمال میں واقع شہر موصل میں امریکی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ کار بم کے دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک جبکہ ایک سو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بظاہر موصل کے میئر کو حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایک اطلاع کے مطابق انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔ جبکہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع شہر بعقوبہ میں امریکی اڈے کے باہر ایک مشتبہ خودکش کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی فوجی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے میں کم سے کم بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ الفارس کا یہ اڈہ بغداد کے شمال میں پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔ اتوار کے روز بھی بغداد کے شمال میں واقع ایک امریکی اڈے کے باہر کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ عراقی ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے تھے، جن میں دو امریکی سپاہی بھی شامل تھے۔ عراق میں اس ماہ کے آخر میں اقتدار عراق کی نگراں حکومت کو منتقل کر دیا جائے گا۔ عبوری وزیراعظم ایاد علاوی نے عراقیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد چھوڑ دیں اور امن و امان بحال کرکے یہ ثابت کردیں کہ عراقی اپنی سلامتی کے ضامن خود بن سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||