BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 March, 2004, 01:48 GMT 06:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رشوت ستانی کے مقدمے کا سامنا
آریل شیرون
اسرائیلی ٹیلی ویژن نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ملک کے سرکاری استغاثہ کی سربراہ اٹارنی جنرل سےسفارش کریں گی کہ وزیر اعظم آریل شیرون کے خلاف بد عنوانی کے زیر تفتیش مقدمہ میں ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق سرکاری استغاثہ کی سربراہ ایڈنا اربیل اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ مسٹر شیرون کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے وافر جواز ہیں۔

وزیر اعظم شیرون نے رشوت ستانی کے الزام سے انکار کیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ کے استغاثہ کی طرف سے فرد جرم کا موقف اگلے چند دنوں میں اٹارنی جنرل کے سامنے پیش کیا جائے گا جو اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے کہ آیا آریل شیرون کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے یا نہیں۔ یہ فیصلہ اپریل میں متوقع ہے۔

آریل شیرون کے خلاف اس مقدمے میں ممتاز اسرائیلی بزنس مین ڈیوڈ ایپل ملوث ہیں۔

گزشتہ جنوری میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ آریل شیرون کے بیٹے کو رشوت دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ سن نوے کے عشرے میں ایک یونانی جزیرے میں ایک جائیداد کے سودے کے لئےاپنے والد آریل شیرون پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

ڈیوڈ ایپل پر الزام ہے کہ اس نےوزیر اعظم کے بیٹے گیلاد کو اپنے مشیر کی حیثیت سے بھاری رقم ادا کی جبکہ گیلاد کو سیاحت کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریل شیرون اور ان کے بیٹے کے درمیان قریبی تعلق کے پیش نظر اس بات کا امکان ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو اس مبینہ سودے کے بارے میں علم ہوگا۔

آریل شیرون کا اصرار ہے کہ ان الزامات کے باوجود وہ سن دو ہزار سات تک اپنی وزارتِ اعظمیٰ کی معیاد پوری کریں گے۔

لیکن امکان ہے کہ اگر ان پر فرد جرم عائد کی گئی تو انہیں کم از کم عارضی طور پر وزارت اعظمیٰ سے دست بردار ہونا پڑے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد