غزہ: چھ فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرق وسطیٰ میں غزہ کے علاقےمیں اسرائیل سرحد پر ایریز کے مقام پر دو فلسطینی پولیس اہکاروں سمیت چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بقول اسرائیلی فوج یہ افراد اس وقت ہلاک ہوۓ جب دو جیپیں جو بظاہر اسرائیلی فوج کی نظر آتی تھیں فلسطین کی جانب سے ایریز کے علاقے میں داخل ہوئیں۔جن میں سے ایک اسرائیلی سرحدی چوکی کی طرف بڑھی اور ایک سوار نے گاڑی سے اتر کر فائر کھول دیا۔ لیکن وہ جلد ہی اسرائیلی گولی کا نشانہ بنا۔ اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق دوسری جیپ فلسطینی قومی سکیورٹی چوکی کے قریب خود کش بم کے قبل از وقت پھٹ جانے کی وجہ سے ہوا میں اڑ گئی۔ اس کارروائی میں ایک پولیس والا ہلاک اور قریب کھڑے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ملنے والی سرحد پر پیر کو ختم ہونےوالے پیورم تہوار تک سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||