صدربش کی انتخابی مہم پر اعتراض | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش کی انتخابی مہم میں گیارہ ستمبر کی تصاویر کے استعمال پر سانحے کے پسماندگان نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ یہ اشتہار ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا ہے اور اس کے بارے میں گیارہ ستمبر کے سانحے کا نشانہ بننے والے اور ان پسماندگان اور عزیزوں کا کہنا ہے کہ اس میں گیارہ ستمبر کے سانحے کی تصاویر کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ ان کا یہ استعمال سیاسی ہے۔ ان متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اشتہار دیکھ کی انتہائی افسوس اور صدمہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایک قومی سانحے کو اپنی سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ جمرات کو دکھائے جانے والے ان اشتہارات میں فائر برگیڈ کے عملے کو ملبے کے نیچے سے زخمیوں کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ صدر بش کی انتخابی مہم چلانے والوں کا کہنا کہ ان تصویر کے استعمال کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ صدر بش ایک بڑے امتحان پر پورے اترے ہیں۔ صدر کے مشیروں کا کہنا کہ تصاویر کو نا مناسب انداز میں استعمال نہیں کیا گیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر بش یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جنگی حالات میں ملک کے سربراہ کو تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ اور یہ ایک انتہائی نازک معاملہ ہے اور ایسے مواد کو استعمال کرتے ہوئے انتہائی سوچ سمجھ کے بعد قدم اٹھانا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||