BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 September, 2003, 07:49 GMT 11:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: طوفان کا انتظار
امریکہ میں سمندری طوفان
امریکہ میں سمندری طوفان

امریکہ کے مشرقی ساحل یعنی ایسٹ کوسٹ پر ’ایزابیل‘ نامی طوفان کے خطرے کے باعث جمعرات کو دار الحکومت واشنگٹن کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور بیشتر پروازیں منسوخ ہونگی۔

واشنگٹن کے جنوب میں ریل کی سوسز بھی متاثر ہوئی ہیں اور زیادہ تر ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی۔ ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جا چکے ہے۔ یہ انخلاء طوفان کے خطرے کی وجہ سے ہوا ہے۔

موسمی پیش گوی کے مطابق یہ سمندری طوفان ایسٹ کوسٹ کی طرف آرہا ہے اور امکان ہے کہ جمعرات کو وہ امریکہ کے مشرقی ساحل سے ٹکرائے۔ اس سمندری طوفان کے پیش نظر بحِر اوقیانوس میں امریکی بحری بیڑے کے چالیس بحری جہازوں اور آبدوزیں تباہی سے بچنے کے لیے بندرگاہ کو چھوڑ کر کھلے سمندروں میں چلے گئے ہیں۔

ماہرین نے امریکہ کی طرف بڑھنے والے اس سمندری طوفان کو سمندری طوفانوں کے پانچویں درجے میں رکھا ہے جو کہ طوفان کا انتہائی خطرناک درجہ ہے۔ تاہم اس کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ ایک سو انہتر کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس رفتار سے آنے والے طوفانوں کو دوسرے درجے کے یا نسبتاً کم خطرناک طوفانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

واشنگٹن میں لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے

یہ طوفان ابھی امریکی ریاست نارتھ کیرولائنہ سے نو سو پینسٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور تیرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

توقع ہے کہ یہ طوفان جمعرات کو کسی وقت امریکی ساحل سے ٹکرائے گا۔ لیکن ابھی سے امریکہ کے مشرقی ساحل پر ساؤتھ کیرولائنہ سے ورجنیا تک سمندر میں تغیانی ہے۔

ورجینا کے گورنر مارک آر وارنر نے ریاست میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے اور پولیس اور امدادی کام کرنے والے اداروں کو تیار رہنے کے لیے کہا ہے اور پانچ سو سے زیادہ نیشل گارڈز کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے۔

واشنگٹن کو بھی طوفان سے خبردار رہنے کے لیے کہا گیا ہے اور شہریوں کو ضروری اشیائے خوردونوش کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد