BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 February, 2004, 09:55 GMT 14:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ پر کنوارپن کی نیلامی
روزی ریڈ
’یہ دوسروں کے لئے اچھی مثال نہیں‘
برطانیہ کی اٹھارہ سالہ طالبہ روزی ریڈ جس نے انٹرنیٹ پر اپنے کنوارپن کی نیلامی شروع کی تھی آٹھ ہزار چار سو پاؤنڈ کی پیشکش کے بعد بولی بند کر دی ہے۔

روزی ریڈ ہم جنس پرست ہے، برسٹل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور مقروض ہونے سے بچنا چاہتی ہے۔

روزی کا تعلق جنوب مشرقی لندن سے ہے اور وہ سوشل پالیسی کا مضمون پڑھ رہی ہے۔

روزی کی ویب سائٹ کے مطابق بولی اتوار کو آٹھ ہزار چار سو پاؤنڈ پر بند ہوئی اور جیتنے والے سے گیارہ فروری تک رابطہ کیا جائے گا۔

روزی کی ماں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کبھی اس بات کی حمایت نہیں کر سکتیں ’لیکن روزی اب بالغ ہے‘۔

یونیورسٹی کی ترجمان نے کہا کہ ’جہاں تک یونیورسٹی کا معاملہ ہے اس کا اس بارے میں کوئی رد عمل نہیں اور دوسرا یہ کہ طالبہ بالغ ہے‘۔

روزی کی ماں نے کہا کہ انہوں نے روزی کو سمجھانے کی کوشش کی ہے اور ان کو امید ہے کہ وہ باز آجائے گی۔

سٹوڈنٹ یونین کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس بات کی حمایت نہیں کر سکتے کہ کوئی بھی طالب علم اپنے آپ کو خطرے میں ڈالے۔ انہوں نے روزی کی طرف سے

نیلامی کو ’بڑا سٹنٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور یہ طالبہ دوسروں کے لئے اچھی مثال نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد