| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
تنازع کشمیر: پہلی مکمل فائر بندی
بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات بارہ بجے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی شروع ہو جائے گی۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ نصف شب سے لائن آف کنٹرول، بین الاقوامی سرحد اور سیاچن پر فائر بندی عمل میں آجائے گی۔ فائر بندی کی پیش کش پاکستانی وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے اتوار کو تھی۔ بھارت نے محتاط رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فائر بندی کو لائن آف کنٹرول تک نہیں محدود ہونا چاہیے بلکہ سیاچن پر بھی نافذ ہو۔ اس کے جواب میں پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزیر اعظم جمالی کی فائر بندی کی پیشکش میں سیاچن شامل تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||