،تصویر کا کیپشنپرنس راجرز نیلسن جن کو زیادہ تر لوگ پرنس کے نام سے جانتے ہیں امریکی گلوکار، گانے لکھنے والے، کئی ساز بجانے کی صلاحیت رکھنے والے اور ایک جداکار تھے۔ وہ موسیقی کی دنیا میں تین دہائی تک مشہور رہے۔
،تصویر کا کیپشنان کے میوزک میں راک، آر اینڈ بی، سول، فنک اور پوپ کا امتزاج تھا۔ اور اسی وجہ سے ان کا شمار بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنان کی 1979 کی البم آئی وانا بی یور لوّر نے تمام ریکارڈ توڑے۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں پرنس فروری 2007 کو مائیامی میں ڈولفن سٹیڈیم میں سپر بول کے ہاف ٹائم پر پرفارم کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپرنس فروری 2013 میں 55 ویں گریمی ایوارڈز میں ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپرنس کے کئی حلیے تھے اور اس کے ساتھ وہ نام تبدیل کرتے تھے۔ اس تصویر میں سنہ 2000 میں پرنس پریس کانفرنس میں اعلان کر رہے ہیں کہ ان کو پرنس کہلایا جائے۔ اس سے قبل انھوں نے اپنے نام کے طور پر ایک نشان چنا تھا۔
،تصویر کا کیپشنان کے کام کو سراہتے ہوئے ان کو کئی گریمی ایوارڈز، ایک گولڈن گلوب اور ایک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تصویر میں 2004 میں وہ بیونسے کے ہمراہ پرفارم کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبہت کم افراد ایسے تھے جنھوں نے ان کی ٹیلنٹ کو نہیں سراہا۔ رولنگ سٹونز میگزین نے 2007 میں ان کو 100 عزیم آرٹسٹ کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر رکھا۔
،تصویر کا کیپشنپرنس کے پاس ایک گٹار تھا جو اس نشان کی طرح تھا جو انھوں نے اپنے نام کے طور پر چنا تھا۔
،تصویر کا کیپشناپنے آخری ایام میں وہ ایک نئی البم پر کام کر رہے تھے اور پرفارم کرتے رہنے کا اعادہ کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں وہ 2014 کا فرنچ اوپن دیکھ رہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے مکان پر اتنا ریلیز نہ ہوا میوزک پڑا ہے کہ 100 البم بن سکتے ہیں۔