جنگ زدہ افغانستان میں جسمانی پھرتی اور مہارت سے امن پھیلانے کی کوشش
،تصویر کا کیپشندہائیوں سے جنگ اور تشدد کا نشانہ بننے ملک افغانستان میں کچھ نوجوان ایک انوکھے طریقے سے دنیا کو امن کا پیغام دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ (تصاویر آریہ احمدزئی، بی بی سی)
،تصویر کا کیپشنیہ نوجوان ملک کی واحد ’پارکور‘ ٹیم کے ارکان ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس فن کی تربیت کے لیے ان کے پاس کوئی مخصوص مقام نہیں اور یہ اکثر کابل کے جنگ زدہ کونوں کا رخ کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنامان محل بھی انھی مقامات میں سے ہے جہاں یہ نوجوان اس پرخطر کھیل میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپارکور کا کھیل دراصل جسمانی پھرتی اور مہارت کے مظاہرے کا نام ہے جس میں کھلاڑی بغیر کسی آلات کی مدد سے انتہائی تیزی اور مستعدی سے رکاوٹیں عبور کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس کھیل میں دوڑنا، بلند مقامات پر چڑھنا، جھولنا، بلندی سے چھلانگیں اور ہوائی قلابازیوں سمیت بہت سے کرتب شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبنیادی طور پر پارکور کا پروگرام فرانس میں فوج کی تربیت کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس نے ایک جسمانی کھیل کی شکل اختیار کر لی۔